اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مسلسل دوسرا دن بھی منفی رہا۔پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 350 پوائنٹس کم ہو کر 45 ہزار 12 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمیکاروباری دن میں 100 انڈیکس 664 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی کم ترین سطح 44 ہزار 667 رہی۔حصص بازار میں آج پونے 23 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد رہی۔کاروبار بندش پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 50 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 693 ارب روپے ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مسلسل دوسرا منفی دن
