دبئی( سن نیوز) متحدہ عرب امارات کا ظبی گروپ پاکستان میں 60 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا جس سے پاکستان میں 35 ہزار افراد کو روزگار بھی ملے گا۔سرمایہ کاری کے لیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط عالمی نمائش دبئی ایکسپو 2020 کے دوران حکومت پنجاب اور ظبی گروپ کے نمائندوں نے کیے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے روا داری، بقائے باہمی اور دبئی ایکسپو 2020 کے کمشنر جنرل شیخ نہیان بن مبارک النہیان بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے میں ظبی گروپ کا “اسٹیٹ آف دی آرٹ” پراجیکٹ دوبارہ سے شروع کرنے کا معاہدہ کیا ہے جو کئی سالوں سے التواء کا شکار تھا۔عثمان بزدار نے مزید بتایا کہ لاہور میں فیروز پور روڈ پر اماراتی سرمایہ کاری کا تعمیراتی منصوبہ ہے، تعمیراتی پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کو رہائش بھی فراہم کر سکے گا کیونکہ پراجیکٹ میں انتہائی شاندار سکیورٹی کا نظام نصب ہو گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے امید کا اظہار کیا کہ تعمیراتی پروجیکٹ جلد مکمل کر لیا جائے گا اور اس میں کافی عرصے سے حائل روکاٹوں کو دور کرکے پراجیکٹ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
امارات کا ظبی گروپ پاکستان میں 60 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گا
