تازہ ترین

حکومت کی عوام سے مزید ٹیکس اکٹھا کرنے کی تیاری

اسلام آباد( سن نیوز) وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے مزید ٹیکس اکٹھا کرنے کے لیے آئی ایم ایف کی شرط ماننے کی خبرسنا دی۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ نئے ٹیکس دہندگان بھی ڈھونڈیں گے اور ٹیکس کے سلیب بھی 12 سے کم کرکے 6کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہمیں ابھی تک 3 ارب ڈالر دیے ہیں اور 3 ارب باقی ہیں، چھٹے ریویو میں آئی ایم ایف کی شرائط بہت سخت تھیں جو پوری کرچکے۔ میزبان شہزاد اقبال نے پوچھا کہ وزیر خزانہ نے تو کہا تھا کہ ٹیکس دہندگان کے ٹیکس نہیں بڑھائیں گے؟ جس پر مزمل اسلم نے جواب میں کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانا کوئی بری بات تو نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 35 فیصد تنخواہ دارطبقہ انکم ٹیکس دیتا ہے، ہمیں لوگوں سے ڈائریکٹ انکم ٹیکس لینا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں