تازہ ترین

7 ماہ میں ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس وصول کر لیا

اسلام آباد( سن نیوز)فیڈرل بور ڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران تین ہزار 352 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرلیا جو جولائی سے جنوری تک مقررہ ہدف سے 262 ارب روپے یا 30.6 فی صد زیادہ ہے۔ایف بی آر نے رواں جولائی 2021 تا جنوری 2022میں حاصل کردہ محصولات کی ابتدائی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق ایف بی آر نے 3352ارب روپے کا نیٹ ریونیوحاصل کیا ہے جو کہ اس عرصہ کے مقر ر کردہ ہدف 3090ارب روپے سے262 ارب روپے زائد ہے۔ اس طرح پچھلے سال اس عرصہ میں حاصل کردہ 2571 ارب روپے کے محصولات کے مقابلے میں 30.4 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔ایف بی آر نے ماہ جنوری2022 میں430 ارب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کیا جو کہ پچھلے سال جنوری 2021کے حاصل کردہ نیٹ ریوینیو367ارب روپے کے مقابلے میں17.2فیصد زائد اضافہ ہے۔ ماہ جنوری کے آخری دن کے اختتام تک اور بک ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حاصل ہونے والی وصولیوں کے بعدمحصولات کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔اسی طرح گراس ریونیو پچھلے سال جولائی 2020 تا جنوری 2021 کے2705ارب روپے کے مقابلے میں اس سا ل( جولائی 2021 جنوری 2022 ) 3533ارب روپے رہا ۔ایف بی آر کے مطابق جولائی 2021 تا جنوری 2022 میں182 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے جو کہ پچھلے سال اس عرصہ میں134 ارب روپے تھے۔ ریفنڈز کے اجراء میں35.9 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں