تازہ ترین

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی( سن نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 18 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1723 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کی کمی واقع ہوئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 13 ہزار 500 روپے ہوگئی، اور دس گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 97 ہزار 308 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 1500 روپے کم ہے۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1400 روپے پرمستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1200.27 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں