تازہ ترین

کیا ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع کر دی ؟

اسلام آباد( سن نیوز):ایف بی آر نے ٹیکس نا دہنگان کو بڑا ریلیف دیدیا ،ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں مشکلات کو دیکھتے ہوئے آخری تاریخ میں 15 روز کی توسیع کر دی ۔ایف بی آ ر کا کہنا ہے گزشتہ دو سے تین روز میں یہ دیکھا جا رہا ہے کہ عوام کی ایک بڑی تعداد انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنا چاہتی ہے لیکن کچھ مشکلات کی وجہ سے وہ 30 ستمبر تک فائل کرنے میں ناکام نظر آ رہے ہیں ،ایسے تمام افراد جنہوں نے ابھی تک ٹیکس ریٹرن بروقت فائل نہیں کیے ان کیلئے 15 روز کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ایف بی آرنے کہا 15 روزکےریلیف کیلئےآن لائن یاتحریری درخواست دیناہوگی،توسیع صرف ایسے افراد کو ملے گی جو آج درخواست جمع کرائیں گے ،اس سلسلے میں ایف بی آرکی تمام چیف کمشنرزکوٹیکس دہندگان سےتعاون کی ہدایت کی ہے ۔واضح رہے ایف بی آر کی طرف سے 30 ستمبر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جس میں مشروط 15 روز کی توسیع کا اعلان کیا گیا ہے ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں