تازہ ترین

روپے کی ریکارڈ بے قدری، ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی( سن نیوز)روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ہر روز ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر دیکھا جارہا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز انٹر مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 170 روپے کی ریکارڈ سطح پر جانے کے بعد 169 روپے 96 پیسے ہوگئی تھی تاہم کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری رہا اور پاکستانی کرنسی کی قدر میں مزید 50 پیسے کمی دیکھی گئی۔بدھ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 170 روپے 46 پیسے پر جاپہنچی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 171 روپے 30 پیسے جب کہ قیمت فروخت 172 روپے 55 پیسے رہی۔معاشی ماہرین کا کہناہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافے کی سب سے بڑی وجہ ملک کا بڑھتا ہوا درآمدی بل ہے جو تجارتی اور جاری کھاتوں کے خسارے میں بے تحاشا اضافہ کر رہا ہے، اس کی وجہ سے پاکستانی کرنسی پر بہت زیادہ دباؤ ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں