تازہ ترین

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت آج کیا رہی؟

اسلام آباد( سن نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج معمولی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپےہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 110 روپےہوگئی ہے۔اس کے علاوہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 5 ڈالر کم ہوکر 1805 ڈالر فی اونس ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں