تازہ ترین

ملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

اسلام آباد( سن نیوز)
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 600 روپے کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قدر 600 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کا دام 514 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار 796 روپے ہے۔زیوارت کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 قیراط گولڈ کی فی 10 گرام قیمت 96980 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر گھٹ کر ایک ہزار 784 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں