تازہ ترین

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت می کمی ۔۔ پاکستان میں کوئی کمی نہیں ہوئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باجود آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 500 روپے پر برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 96 ہزار 451 روپے پر برقرار ہے۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر کم ہوکر 1755 ڈالر فی اونس ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں