تازہ ترین

چینی کی قیمت پاکستان میں نئی بلندی پر پہنچ گئی

کراچی( سن نیوز)پاکستان میں چینی کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔چیئرمین ہول سیلز گروسرز ایسوسی ایشن عبدالروف ابراہیم کا کہنا ہے کہ چینی کی ایکس مل قیمت 4 روپے بڑھ کر 119 روپے ہو گئی ہے جبکہ ہول سیل میں چینی کی قیمت 121 روپے ہو گئی ہے۔عبدالروف ابراہیم کا کہنا ہے کہ ٹریڈ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کی چینی یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے منگوائی گئی ہے اور یوٹیلٹی اسٹورز کی قیمت ہول سیلز بھاؤ پر اثر انداز نہیں ہوتی۔ان کا کہنا ہے کہ ریٹیل سطح پر فی کلو چینی کی قیمت 125 سے 130 روپے ہے، حکومت رٹ قائم کرے ورنہ کرشنگ تک چینی کا ریٹ مزید بڑھ جائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل ملک کے مختلف شہروں میں فی کلو چینی 120 روپے میں فروخت ہو رہی تھی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں