تازہ ترین

ایک اور مہنگائی بم تیار؛ پیٹرولیم مصنوعات 8 روپے فی لیٹر تک مزید مہنگی ہونے کاامکان

اسلام آباد( سن نیوز): حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات 8 روپے فی لیٹر تک مہنگی کرکے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرانے کی تیاریاں کرلی ہیں۔ یکم نومبر سے پیٹرول ساڑھے 6 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے، مٹی کا تیل 7 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت ساڑھے 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ لیوی اور ٹیکسز کی موجودہ شرح پر کیا گیا ہے تاہم حکومت ٹیکسز اور لیوی میں ردودبدل کرکے عوام کو ریلیف دے سکتی ہے، حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے، جس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کل وزارت خزانہ کرے گی۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٓٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 روز کے لیے ہوتا ہے، 15 اکتوبر کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں