تازہ ترین

ملک میں ڈالر آج پھر مہنگا ہوگیا

اسلام آباد (سن نیوز)ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 15 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 210 روپے 95 پیسے رہا۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 211 روپے کا ہوگیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف سے معاہدے کی خبروں کے بعد ڈالر تھوڑا سستا ہوا تھا تاہم آج پھر مہنگا ہوگیا۔