تازہ ترین

ایکسائز ڈپارٹمنٹ اسلام آباد نے ٹیکس کلیکشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

اسلام آباد (سن نیوز)ایکسائز ڈپارٹمنٹ اسلام آباد نے ٹیکس کلیکشن کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سال 22-2021 میں 19 ارب روپے سے زائد کا ریکارڈ ٹیکس جمع کیا، ایکسائز کے ٹیکسز کی مد میں 13 ارب روپے جمع کیے گئے۔بلال اعظم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر کے ٹیکس کی مد میں 6 ارب روپے جمع کیے، گزشتہ سال ٹیکس کلیکشن 11 ارب 32 کروڑ روپے تھی۔ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد کا کہنا ہے کہ 5 سال میں ٹیکس کلیکشن 6 ارب روپے سے بڑھ کر19 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال 72 فیصد زیادہ ٹیکس جمع ہوا، گزشتہ 5 سال میں ٹیکس کلیکشن میں 300 گنا اضافہ ہوا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں