تازہ ترین

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 15 فیصد کردی

اسلام آباد (سن نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح شود کو 15 فیصد کردیا ہے۔ مرکزی بینک کے مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق شرح سود کو 1.25 بیسز پوائنٹس بڑھایا گیا ہے۔
قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو 15 فیصد کردیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال شرح نمو 3 سے 4 فیصد ہو گی، جبکہ مہنگائی کی شرح 18 سے 20 فیصد رہنے کا امکان ہے۔قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عام آدمی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔