اسلام آباد (سن نیوز)بھارتی حکومت نے سونے کی درآمدات پر عائد ڈیوٹی میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق بھارت نے سونے کی درآمدات پر عائد ڈیوٹی 7.5 فیصد سے بڑھا کر 12.5 فیصد کردی ہے۔خیال رہے کہ بھارت میں سونے کی زیادہ تر مانگ درآمدات کے ذریعے پوری کی جاتی ہے۔سونے کی درآمد پر ڈیوٹی میں حالیہ اضافہ انڈین روپے پر دباؤ کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔