تازہ ترین

سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کا اضافہ

اسلام آباد(سن نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 550 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 43 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ ایک روز قبل سونے کی قیمت میں 350 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ آج 10 گرام سونے کا بھاؤ 470 روپے اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار 600 روپے ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 833 ڈالر فی اونس ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں