تازہ ترین

انٹربینک میں ڈالر 203 سے متجاوز، اوپن مارکیٹ میں 205 کا ہوگیا

اسلام آباد(سن نیوز)انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ڈالر 203 روپے 80 پیسے کا ہوگیا ہے۔آئی ایم ایف قرض وصولی میں تاخیر کے منفی اثرات کے سبب ملک میں روپے کی قدر مسلسل گرتی جارہی ہے۔اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 4 روپے مہنگا ہوکر 205 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کا بھاو3.74 روپے بڑھ کر 203.80 روپے کا ہے۔گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 2.55 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا تھا جبکہ یورو کی قیمت 2.50 روپے اور پاؤنڈ کی قیمت 4.50 روپے تک بڑھی تھی۔فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 2.25 روپے کے اضافے سے 198.15 روپے سے بڑھ کر 200.40 روپے اور قیمت فروخت 2.55 روپے کے اضافے سے 198.25 روپے سے بڑھ کر 200.80 روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں بھی 2.50 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 197.50 روپے سے بڑھ کر 200.00 روپے اور قیمت فروخت 198.50 روپے سے بڑھ کر 201.00 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق2.50 روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 210.50 روپے سے بڑھ کر 213.00 روپے اور قیمت فروخت 212.50 روپے سے بڑھ کر 215.00 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 4.50 روپے بڑھنے کے بعد 245.50 روپے سے بڑھ کر 250.00 روپے اور قیمت فروخت 4 روپےبڑھنے کے بعد 248.50 روپے سے بڑھ کر 252.50 روپے ہو گئی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں