تازہ ترین

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

اسلام آباد(سن نیوز)ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 39 ہزار 100 روپے ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 19 ہزار 256 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 11 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 867 ڈالر فی اونس ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں