تازہ ترین

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(سن نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج اضافے کا رجحان دیکھا گیا اور سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 38 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1112 روپے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 827 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونا 25 ڈالر اضافے سے 1856 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں