اسلام آباد(سن نیوز)ملک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج بھی ڈالر کی قدر مزید 28 پیسے کم ہوئی ہے۔ انٹربینک میں کاروباری دن کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 197 روپے 59 پیسے رہا۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 60 پیسے کم ہوکر 198 روپے ہے۔