اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ 100 انڈیکس آج 318 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 522 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 633 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 42 ہزار 936 رہی۔سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہحصص بازار میں آج 14 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 5 ارب 64 کروڑ روپے رہی۔پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 45 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 346 ارب روپے ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 318 پوائنٹس کا اضافہ
